خبرنامہ

زیمبیا میں لنگور نے ہزاروں افراد کو بجلی سے محروم کر دیا

لیونگ اسٹون(ملت آن لائن)زیمبیا کے شہر لیونگ اسٹون میں ایک لنگور نےتاروں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی جس سے 50 ہزار لوگوں کو بجلی سے محروم کر دیا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق افریقی ملک زیمبیا کے سیاحتی شہر میں ایک لگور نے پاور اسٹیشن پر تاروں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی جس سے تاریں آپس میں ٹکرا گئیں اور 50 ہزار افراد پر مشتمل علاقے کی بجلی غائب ہوگئی۔

چھیڑ چھاڑ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے لگور کو وائلڈ لائف والوں نے بچا لیا۔

مقامی پاور کمپنی کا کہنا ہے کہ لنگور بجلی کے اس بڑے جھٹکے سے محفوظ رہا جو انسانی جان لے لیتا ہے ۔

کمپنی کے مطابق اگر کوئی انسان اس حادثے کا سبب بنتا تو اس کے خلاف تحقیقات ہوتیں۔

پاور کمپنی کی جانب سے شہر کی بجلی بحال کردی گئی ہے۔