خبرنامہ

لوہے کے تاروں سے حشرات الارض بنانے والا انوکھا فنکار

لوہے کے تاروں سے حشرات الارض بنانے والا انوکھا فنکار

لاہور:(ملت آن لائن) تانبے یا لوہے کے تاروں کو موڑنا اور انہیں شکل دینا کوئی آسان کام نہیں تاہم جاپان میں ایک ایسا ہونہار آرٹسٹ موجود ہے جو دھاتی تاروں کو موڑ کر انہیں مختلف حشرات الارض کی شکل دے دیتا ہے جسے دیکھ کر آپ بھی عش عش کر اٹھیں گے۔ سوٹا موٹو دویکی کا یہ انوکھا کام کم از کم دو سال قبل سامنے آیا بعدازاں انہوں نے اس کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنا شروع کیں تو ان تصاویر نے انہیں حقیقی آرٹسٹ بنادیا اور اب وہ اس موڑ پر ہیں وہ ان کے کام کی باقاعدہ نمائش کرتے ہیں۔ ایک آن لائن میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے جاپانی آرٹسٹ نے بتایا کہ اس کام کا آغاز مکمل طور پر حادثاتی طور پر ہوا، میں جونیئر ہائی اسکول میں ٹینس کی ٹیم کا ممبر تھا ایک دن ٹینس کورٹ میں مجھےلوہے کا ایک تار پڑا ہوا ملا وقت گزاری کے لیے میں نے اس تار سے کھیلنا شروع کردیا۔ اسے مختلف شکلیں دینا شروع کردیں اس کے بعد یک دم مجھے خیال آیا کہ کیوں نہ دھاتی تاروں کی مدد سے کچھ جانور، ڈیزائن یا شکلیں بنانے کی کوشش کی جائے۔ اس کے بعد جاپانی آرٹسٹ نے مڑ کر نہیں دیکھا اور ٹینس چھوڑ کر یہ کوششیں شروع کردیں، مستقل کوششوں کے بعد اس نے فن میں اس قدر مہارت حاصل کرلی کہ وہ ٹوئٹر پر مشہور ہوگیا۔