لڑکی کا گڑیا کی طرح نظرآنیکا شوق،ہزاروں پونڈ خرچ کرڈالے
لندن:(ملت آن لائن) برطانوی کاؤنٹی ’سررے ‘ سے تعلق رکھنے والی 21سالہ جیڈ سمتھ نامی اس لڑکی نے 10 ہزار برطانوی پونڈ خرچ کرکے ایسا روپ اپنالیا ہے ،جس سے چلتی پھرتی گڑیانظر آنے لگی ہے ۔گلابی رنگ کی ہو بہور فرِل والی فراک، دلکش جوتے ، میک اَپ، منفرد سنہری بال اور یہاں تک کے جیولری بھی اس نے چینی گڑیاؤں کے انداز میں پہن رکھی ہے ۔جیڈ جیسے ہی اپنا انوکھا رنگ روپ اپناکر سڑکوں پر نکلتی ہے لوگ اپنی حیرت چھپانے میں ناکام دکھائی دیتے ہیں اور اس کے ساتھ تصاویر بنانے کیلئے رُک جاتے ہیں۔جیڈ کا کہنا ہے کہ اس نے گڑیا جیسا روپ اپنا کر اپنے زندگی کو رنگین ہی نہیں کیا بلکہ بہت سی پریشانیاں اور اپنی ذہنی الجھنوں سے نجات بھی پالی ہے ۔ کہتے ہیں شوق کا کوئی مول نہیں، انسان اپنے شوق کی تکمیل کے لیے بڑی سے بڑی رقم بھی خرچ کر دے توافسردہ نہیں ہوتاہے ۔ اب اس برطانوی لڑکی کو ہی دیکھ لیں جسے گڑیائیں بے حد پسند دیکھ لیں جسے گڑیائیں بے حد پسند ہیں اور اپنے اسی شوق کی خاطر یہ لڑکی چینی گڑیا کی طرح نظر آنے کے لیے بھی لاکھ جتن کرتی ہے ۔