خبرنامہ

لیبیا،سرت سے داعش کو پسپا کر دیا گیا

طرابلس: (ملت+اے پی پی) لیبیا کی فوج نے سرت شہر سے داعش کو پسپا کرنے کا دعوٰی کیا ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق فوجی ذرائع نے بتایا ہے اس لڑائی کے دوران داعش کے بہت سے شدت پسندوں نے ہتیھار ڈال دیے اور اب شہر کا مکمل انتظام حکومت کے حامی دستوں کے ہاتھ میں ہے۔ سرت کا شمار لیبیا میں داعش کے زیر قبضہ سب سے بڑے علاقوں میں ہوتا تھا۔ لیبیا کے دستوں نے مئی میں اس شہر کو آزاد کرانے کی کارروائی شروع کی تھی۔