خبرنامہ

لیبیا، داعش کیخلاف کارروائی، 10 جنگجو ہلاک، 6 فوجی مارے گئے

طرابلس(ملت+آئی این پی)لیبیا کے ساحلی شہر سِرت میں داعش کے خلاف لڑائی میں 6 فوجی ہلاک جبکہ10 جنگجو مارے گئے۔ غیر ملکی میڈیاکے مطابق اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ حکومت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ داعش کے10 جنگجو سرت شہر کے محاصرے والے علاقے سے فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے جبکہ محصور علاقے سے ایک اور گروپ فرار ہو گیا ہے اور اس کا پیچھا کیا جا رہا ہے۔ سرت دہشت گرد تنظیم داعش کا لیبیا میں مضبوط گڑھ تصور کیا جاتا تھا۔ اس شہر کی بازیابی کے لئے رواں برس بارہ مئی کو حملہ کیا گیا تھا۔ اس وقت شہر کے مشرقی حصے میں داعش کے جنگجو محصور ہیں۔