خبرنامہ

لیبیا، سکیورٹی اہلکاروں پر ہونے والے خودکش حملے میں 7 افراد ہلاک

بن غازی : (ملت+اے پی پی) لیبیا کے سیکورٹی حکام نے کہا ہے کہ بن غازی شہر میں لیبیا کے سکیورٹی اہلکاروں پر ہونے والے خودکش حملے میں 7 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے ہیں۔ارنا کی رپورٹ کے مطابق دہشتگرد گروہ داعش نے گانفودا علاقے میں ہونے والے دہشتگرد حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔گزشتہ ہفتہ بھی لیبیا کی فوج کے خصوصی دستے کے قریب ہونے والے دو کار بم دھماکوں میں 15 افراد زخمی ہوئے تھے۔2011ء میں نیٹو کی کرنل قذافی کی حکومت ختم ہونے کے بعد سے لیبیا انتہائی بدامنی کا شکار چلا آرہا ہے۔ لیبیا میں مختلف مسلح گروہ اقتدار پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ داعش جیسے دہشت گرد گروہوں نے بھی تیل کی دولت سے مالامال اس ملک میں اپنے پنجے گاڑ دیے ہیں۔