خبرنامہ

لیبیامیں متحارب گروپوں کے درمیان تصادم، 7افراد ہلاک

طرابلس: (ملت+آئی این پی)لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں متحارب ملیشیا گروپوں کے مابین تصادم کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق لیبیا کے صدر مقام طرابلس میں متحارب ملیشیا گروپوں کے مابین تصادم کے نتیجے میں کم از کم سات افراد ہلاک ہو گئے۔ شہر کے جنوب کی جانب فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ سڑکوں پر ٹینک، ٹرک اور بھاری اسلحہ بھی دیکھا گیا ہے لیکن یہ کہ تنازعے کا اصل سبب فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکا ہے۔ طرابلس آج کل مختلف سیاسی اور مذہبی دھڑوں کے ایک ڈھیلے ڈھالے اتحاد کے کنٹرول میں ہے اور ان کے درمیان جھڑپیں ایک معمول بنی ہوئی ہیں۔