خبرنامہ

لیبیا میں بھیڑوں کامقابلہ حسن

لیبیا میں بھیڑوں کامقابلہ حسن

لیبیا میں بھیڑوں کامقابلہ حسن

مصراتہ : (ملت آن لائن) لیبیا کی کشیدہ صورتحال میں شہریوں کی انوکھی تفریح ، گلہ بانی کو فروغ دینے اور خوشیاں بانٹنے کے لیے بھیڑوں کے مقابلہ حسن کا انعقاد کیا گیا۔ لیبیا کے ساحلی شہر مصراتہ میں بھیڑوں کے مقابلہ حسن کا انعقاد ، 120 افراد نے اپنے جانوروں کو نمائش کے لیے پیش کیا۔ مقابلے میں شامل بھیڑوں کی خوبصورتی کو پر کشش سر، آنکھوں کےحجم، لمبی گردن اور کانوں کی ساخت کی بنیاد پر پرکھا گیا۔ بھیڑوں کے چلنے کا انداز ، ان کا جسم اور کھال کا رنگ بھی خوبصورتی کے معیار میں شامل تھا۔ یہ مقابلہ حسن سال 2018ء کے لیے خوب صورت ترین بھیڑ کے انتخاب کے لیے منعقد کیا گیا۔ مقابلے میں شامل افراد نے اپنی بھیڑوں کو گھاس سے سرسبز ایک میدان میں جیوری کے سامنے پیش کیا۔ مقابلے میں ابتدائی طور پر 300 کے قریب بھیڑوں نے حصہ لیا تاہم ملکہ حسن کا تاج صرف ایک بھیڑ کے سر پر سجا، جیتنے والی بھیڑ کے مالک کو انعامی کپ اور ہار دیا گیا۔ مقابلے کا انعقاد کرنے والوں کا کہنا ہے کہ اس ایونٹ سے نا صرف گلہ بانی کو فروغ ملتا ہے بلکہ شہریوں کو سستی تفریح بھی میسر ہوتی ہے۔