خبرنامہ

لیبیا کے شہر سرت میں فورسزکا داعش کیخلاف آپریشن

طرابلس: (ملت+آئی این پی) لیبیا کے شہر سرت میں فورسزنے داعش کیخلاف آپریشن میں مزید عمارتوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق لیبیامیں فورسزنے سرت کے علاقے غزہ بحریہ میں پیش قدمی کرتے ہوئیمزید عمارتوں کوداعش کے دہشت گردوں سے آزادکرالیاہے۔لیبیاکے سیکورٹی حکام کاکہناہے کہ اب علاقے میں چنداسنائپرزموجود رہ گئے ہیں اور باقی ماندہ عمارتوں کوبھی خالی کرالیاگیاہے۔خیال رہے کہ مشرق وسطی میں لیبیا،شام،اور عراق میں داعش کے خلاف آپریشن تیزی سے جاری ہے اور فورسز کو ان ممالک میں داعش کی جانب سے مذمت کا سامنا ہے تاہم سیکورٹی فورسز کے ان دہشت گردوں کے خلاف آپریشن تیزی سے جاری ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ عراق کے شہر موصل میں فورسز نے دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ کے خلاف آپریشن میں داعش کے800سے زائد دہشت گرد مارے گئے تھے۔واضح رہے کہ تین روز قبل کرد اور عرب افواج نے شام کے شہر رقہ میں دوباہ کنٹرول حاصل کرنیکے لیے داعش کے خلاف آپریشن کا اعلان کیاتھا۔