خبرنامہ

لیبیا کے نائب وزیراعظم اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے

طرابلس: (ملت+آئی این پی)لیبیا کے نائب وزیراعظم موسی الکونی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابقلیبیا کے نائب وزیراعظم موسی الکونی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ طرابلس میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ اس شمالی افریقی ملک میں امن بحال کرنے میں ناکام ہو گئے ہیں۔ مستعفی ہونے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ صرف ان کی نہیں بلکہ سب کی اجتماعی ناکامی ہے۔ مزید یہ کہ متحدہ حکومت کے اراکین تشدد، قتل، عصمت دری اور کرپشن کے ذمہ دار ہیں۔ لیبیا میں یونٹی حکومت مارچ دو ہزار سولہ میں قائم ہوئی تھی۔ اس حکومت کو اقوام متحدہ اور یورپی اقوام کی حمایت حاصل ہے۔ لیبیا معمر قذافی کی ہلاکت کے بعد سے افراتفری اور انتشار کا شکار چلا آ رہا ہے۔ ملک میں امن بحال کرنے میں ناکام ہو گئے یہ صرف میری نہیں بلکہ سب کی اجتماعی ناکامی ہے، متحدہ حکومت کے اراکین تشدد، قتل، عصمت دری اور کرپشن کے ذمہ دار ہیں، موسی الکونی کی صحافیوں سے گفتگو