خبرنامہ

ماسکو میں سب سے بڑا آئس سکیٹنگ رنگ کھول دیا گیا

ماسکو میں سب سے بڑا آئس سکیٹنگ رنگ کھول دیا گیا
لاہور(ملت آن لائن) ماسکو میں 20ہزار سکوائر میٹر رقبے پر پھیلا یورپ کا سب سے بڑا آئس سکیٹنگ رنگ عوام کے لئے کھول دیا گیا ہے۔ مصنوعی برف سے تیار کئے گئے اس سکیٹنگ رنگ کے افتتاح کے موقع پردلچسپ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں نہ صرف شاندار آتش بازی کا دلکش نظارہ شائقین کی توجہ کامرکز بن گیا بلکہ گراؤنڈ سے 35 میٹر کی اونچائی پر 35 ماہر کرتب بازوں نے ایسے شاندار کرتب دکھائے کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے ۔ پارک پر بنے اس رنگ میں خصوصی کولنگ ٹیکنالوجی کا استعمال کیاگیا ہے جہاں رنگا رنگ کاسٹیوم پہنے شرکا سکیٹنگ کے مزے لینے میں مصروف رہتے ہیں۔