خبرنامہ

ماں سے صرف 1 برس چھوٹی بیٹی

ماں سے صرف 1 برس چھوٹی بیٹی

لاہور: (ملت آن لائن) امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست ٹینیسی میں رہائشی 33 سالہ بینجیمن اور26 سالہ ٹینا کئی برس گزرنے کے باوجود اولاد کی نعمت سے محروم تھے اور اس کی وجہ بینجمن کی بیماری تھی۔ بینجمن سسٹک فائبروسس نامی بیماری کا شکار ہے جس کی وجہ سے وہ کبھی باپ نہیں بن سکتا تھا۔ اولاد کی نعمت سے سرفراز ہونے کے لیے انہوں نے ڈاکٹروں سے رجوع کیا۔ شوہر کی اجازت سے ڈاکٹروں نے 26 سالہ خاتون ٹینا میں ایک ایمبریو (بارور بیضہ) داخل کیا جس سے اس نے ایک بیٹی کو جنم دیا ہے، جوڑے نے بچی کا نام ایما رکھا ہے۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ جس ایمبریو کے ذریعے ٹینا نے بچی کو جنم دیا ہے اسے 1992 میں نیشنل ایمبریو ڈونیشن سینٹر میں محفوظ کیا گیا تھا اور اس وقت ٹینا صرف ایک سال ہی کی تھی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پہلی مرتبہ اس قدر لمبے عرصے سے محفوظ کئے گئے ایمبریو سے بچے کی پیدائش ہوئی ہے اور یہ واقعی ایک غیر معمولی بات ہے۔