خبرنامہ

ماں کو بیٹے کی تصاویر فیس بک پر اپ لوڈ کرنا مہنگا پڑ گیا

ماں کو بیٹے کی تصاویر فیس بک پر اپ لوڈ کرنا مہنگا پڑ گیا

لاہور: (ملت آن لائن) اٹلی میں سولہ سالہ بیٹے کی تصاویر سوشل میڈیا کی ویب سائٹ پر اپلوڈ کرنے پر ماں کو عدالتی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ یہ بات تو عام ہے کہ لوگ اپنے قریبی عزیزوں کی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ڈالتے ہیں، اور اس پر عموما کسی کو اعتراض بھی نہیں ہوتا، اکثر تقریبات کے دوران ہم اپنے ساتھ موجود دوستوں اور فیملی کی تصاویر بھی لیتے ہیں اور انہی ں شئیر بھی کرتے ہیں لیکن کسی نے بھی اس اقدام کے قانونی پہلو کا جائزہ نہیں لیا ہو گا کہ ایسا کرنے سے ہمیں عدالتی کارروائی کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے۔ لیکن اٹلی میں حیران کن طو پر ایسا ہوا جب ایک ماں نے اپنے 16 سالہ بیٹے کی تصاویر اپنے فیس بک پیچ پر اپ لوڈ کی تو بیٹے نے عدالت سے رجوع کر لیا۔ اپنی درخواست میں نوجوان کا کہنا تھا کہ میری ماں نے میری ذاتی زندگی کے بہت سے پہلو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر عام کر دیے جس کی وجہ سے میری زندگی متاثر ہوئی، یہاں تک کہ میں امریکا کے ہائی اسکول میں اپنے ٹرانسفر کا سوچنے پر مجبور ہو گیا تھا۔ عدالت نے نوجوان کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے ماں کو بیٹے کی تصاویر سمیت تمام تر معلومات اپنے فیس بک پیچ سے ڈیلیٹ کرنے کا حکم دینے کے ساتھ 10 ہزار یورو (13 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) کا جرمانہ بھی عائد کیا۔