دبئی ۔(ملت آن لائن) دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے یکم نومبر کو امارات کا پرچم لہرایا جائے، یہ ہدایت تمام شہریوں سمیت سرکاری ونجی اداروں کو کردی گئی ہے۔سعودی اخبار کے مطابق انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ یکم نومبر کو متحدہ عرب امارات قومی پرچم کا دن منارہا ہے۔یکم نومبر کو صبح 11بجے تمام سرکاری ادارے، نجی کمپنیاں اور شہری ایک وقت میں قومی پرچم بلند کریں گے۔انہوں نے کہا کہ قومی پرچم ہماری عزت و وقار ، ہماری تاریخ اور خود مختاری کی علامت ہے۔ وہ تمام شہریوں سمیت وزارتوں اور اداروں کو ہدایت کرتے ہیں کہ یکم نومبر کو صبح 11بجے قومی پرچم لہرایا جائے۔