ریاض ۔(ملت آن لائن) دنیا بھر میں سب سے طاقتور پاسپورٹ جاپان کا ہے۔ اس پر 190ممالک کا سفر کسی دشواری کے بغیر کیا جاسکتا ہے۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق متحدہ عرب امارات کا پاسپورٹ تمام عرب ممالک میں سب سے بہتر مانا گیا ہے جس سے 161ممالک کا سفر ویزہ لئے بغیر کیا جاسکتا ہے۔ یمن103، صومالیہ اور شام 105 اور عراق کے پاسپورٹ 106ویں نمبر پر آئے