خبرنامہ

محبت بھی کیا چیز ہے یار،نوجوان منگیتر سے ملنے کیلئے ایسا کام کر گزرا

محبت بھی کیا

محبت بھی کیا چیز ہے یار،نوجوان منگیتر سے ملنے کیلئے ایسا کام کر گزرا

اسلام آباد (ملت آن لائن)محبت انسان سے کیا کچھ کرواتی ہے اس کی مثال 26سالہ بھارتی نوجوان نے دیدی، منگیتر سے ملنے کی چاہ میں شارجہ ائیر پورٹ پر رن وے تک پہنچ گیا اور بغیر پاسپورٹ اور ٹکٹ کے غیر قانونی طریقے سے طیارے میں سوار ہونے کی کوشش میں گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق 26سالہ بھارتی نوجوان منگیتر سے ملنے کی چاہ میں شارجہ ائیرپورٹ کےرن وے پر چھپتے چھپاتے پہنچ گیا اور بغیر پاسپورٹ اور ٹکٹ طیارے میں سوار ہونے کی کوشش میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 26سالہ یہ بھارتی نوجوان متحدہ عرب امارات میں بطور انجینئر خدمات سر انجام دے رہا تھا۔گرفتاری کے بعد اپنے بیان میں نوجوان کا کہنا تھا کہ میں صرف اپنی منگیتر سے ملاقات کے لیے بے تاب ہوںاور مجھے اپنے کیے کا کوئی پچھتاوا نہیں ہے،نوجوان نے عدالت میں اپنے بیان میں کہا کہ متحدہ عرب امارات میرے لئے ایک جیل جیسا ہے جہاں میں چاہ کر بھی اپنی منگیتر سے نہیں مل سکتا لہٰذا پنی تمام تر چیزیں اور سامان اپنے فلیٹ میں چھوڑ کر صرف والٹ تھامے ائیر پورٹ کی جانب روانہ ہوا۔میں نے باڑ کراس کر کے رن وے پر موجود جہاز میں گھسنے کی کوشش کی،نوجوان کا کہنا تھا کہ میں نے کوشش کرنے کا سوچا کہ اگر چلا گیا تو ٹھیک لیکن اگر پکڑا گیا تو کورٹ کے سامنے اپنے مالک سے پاسپورٹ واپس دلوانے اور ڈی پورٹ کرنے کی اپیل کروں گا۔نوجوان کا کہنا تھا کہ اس نے گھر جانے کے لیے بارہا کمپنی سے درخواست کی لیکن لک نےوطن واپس جانے کی اجازت دینے سے انکار کر دیاتھا جس پر وہ یہ انتہائی اقدام اٹھانے پر مجبور ہوا۔