خبرنامہ

مخیّر سعودی شخصیت نے بھارتی کا سرقلم ہونے سے بچالیا

ریاض:(ملت+آ ئی این پی )مخیّر سعودی شخصیت نے گذشتہ آٹھ سال سے جیل کی سلاخوں کے پیچھے سزائے موت پر عمل درآمد کے بھارتی شہری کا سر قلم ہونے سے بچالیا عرب خبر رساں ادرے کے مطابق سعودی عرب میں ایک بھارتی ورکر لمبدری قتل کے جرم میں سر کٹوانے سے بچ گیا ہے حالانکہ وہ گذشتہ آٹھ سال سے جیل کی سلاخوں کے پیچھے اپنے خلاف سنائی گئی سزائے موت پر عمل درآمد کا منتظر تھا۔اس نے ایک لڑائی جھگڑے کے دوران میں ایک سعودی کو قتل کر دیا تھا۔عدالت نے اس کو سزائے موت کا حکم دیا تھا اور وہ اسی ادھیڑبن میں مبتلا تھا کہ اب اس کا سرقلم ہو کر رہے گا۔لیکن سرقلم کیے جانے کی تاریخ نزدیک آنے پر اس قاتل کے لیے تو معجزہ رونما ہوگیا ہے۔ ایک سعودی کاروباری شخص عواض بن غریح الیامی اس کی مدد کو آگے آئے ہیں اور انھوں نے مقتول کے خاندان کو دیت ( خون بہا) کے بدلے میں اس کو معاف کرنے پر آمادہ کر لیا ہے۔مقتول کے خاندان نے ان کی جانب سے ادا کردہ دیت کی رقم قبول کر لی ہے اور اس بھارتی قاتل کو معاف کردیا ہے۔عدالت نے بھی اس معافی کی توثیق کردی ہے اور اب بھارتی ورکر جیل سے رہائی کا منتظر ہے۔ واضح رہے کہ وہ وقوعہ سے قبل نجران میں ایک فارم میں کام کرتا رہا تھا۔