خبرنامہ

مدینہ، سیاحوں کیلئے بسوں کی تعداد میں اضافہ، 8 زبانوں میں گائیڈ مہیا

مدینہ منورہ: (ملت آن لائن) مدینہ منورہ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ مملکت میں آنے والے سیاحوں کی سہولت کے لئے سیاحتی بسوں کی تعداد میں اضافہ کے ساتھ ساتھ 8 زبانوں میں گائیڈ مہیا کئے جا رہے ہیں۔ سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق مدینہ منورہ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلان میں کہا گیا ہے کہ سیاحتی بسوں میں 8 زبانوں میں گائیڈ مہیا کئے جا رہے ہیں، ٹکٹ فی سواری 80 ریال مقرر کیا گیا ہے۔ گائیڈ بوڑھوں اور معذوروں کے لئے موزوں ہیں۔ مذکورہ بسیں 11 مقامات لے جاتی ہے۔ مسجد نبوی شریف کے سامنے سے چلتی ہے۔ زائرین کو ایک جگہ اتر کر سیر کرکے دوسری بس میں سوار ہونے کی سہولت میسر ہے۔ بس ہر جگہ 30 منٹ تک ٹھہرتی ہے۔