خبرنامہ

مراکش: برقع بنانے اور فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی

رباط: (ملت+اے پی پی) مراکش کی حکومت نے سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر ملک میں برقع بنانے اور ان کی فروخت پر پابندی عائد کر دی ہے ۔ یہ اقدام سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر اٹھایا گیا ہے ، تاہم اس شمال افریقی ملک کے حکام کی جانب سے کوئی سرکاری اعلان سامنے نہیں آیا ہے ۔ رپورٹس ہیں کہ وزارت داخلہ کی جانب سے ان ہدایات پر عمل درآمد رواں ہفتے ہی شروع ہو جائیگا۔ غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراکشی حکومت کے ایک اعلیٰ اہلکار نے بتایا کہ برقع پر پابندی کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے ، اب اس کی درآمد، مینوفیکچرنگ اور مارکیٹنگ پر مکمل پابندی ہوگی جس پر ہر صورت عملدرآمد کرایا جائیگا۔ یہ اقدام جرائم پر قابو اور سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر کیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ مراکشی خواتین میں حجاب اوڑھنے کا رجحان ہے ۔ وزارت داخلہ کی جانب سے برقع پر پابندی کے حوالے سے آگاہی مہم بھی شروع کر دی گئی ہے