خبرنامہ

مراکش کی سڑکوں پر صفائی کرنے والی لڑکی نے مقابلہ حسن جیت لیا

مراکش کی سڑکوں

مراکش کی سڑکوں پر صفائی کرنے والی لڑکی نے مقابلہ حسن جیت لیا

مراکش: (ملت آن لائن) مراکش کی 25 سالہ خاکروب نے مشقت طلب کام کے باوجود ملکہ حسن کا اعزاز حاصل کرلیا۔ مراکش سے تعلق رکھنے والی 25 سالہ سناء معطاط شہر کی سڑکوں کی صفائی اور کچرا جمع کرنے کا کام کرتی ہیں۔ خاکروب جیسے مشقت طلب کام کیساتھ ساتھ وہ گھریلوں ذمہ داریاں بھی بااحسن نبھاتی ہیں۔ اس تمام تر مشکل زندگی اور سخت حالات کے باوجود وہ اپنی خوب صورتی پر بھی خصوصی توجہ دیتی ہیں۔ سخت محنت اور ظاہری خوبصورتی کی وجہ سے 25 سالہ خاکروب نے مراکش میں 2018ء کی خوب صورت ترین خاکروب کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ ملکہ حسن کا تاج سر پر سجانے کے بعد سناء کی کئی تصاویر سوشل میڈیا پروائرل ہوئیں ۔ تصاویر میں سناء کو خاکروب والی سرکاری وردی میں دیکھا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ سناء معطاط دو بچوں کی ماں ہیں اور اپنےاس پیشے پر فخر محسوس کرتی ہے ۔ خاکروب خواتین کی ملکہ حسن کا اعزاز حاصل کرنے والی سناء کا کہنا ہے کہ اس پیشہ سے ان کے بچوں کو اچھی زندگی گزارنے میں مدد ملتی ہے۔ سناء اپنے وطن کی سڑکوں کی صفائی کو اپنے لیے باعث اعزاز سمجھتی ہیں۔ خاکروبوں کے مقابلہ حسن کا انعقاد کرنے والی کمپنی کے مطابق ملکہ حسن بننے کے لیے خوب صورتی اور صفائی دونوں کا ہونا لازم ہے۔