خبرنامہ

مرچوں بھری آئسکریم، جسے کھانا ہر ایک کے بس کی بات نہیں!

مرچوں بھری

مرچوں بھری آئسکریم، جسے کھانا ہر ایک کے بس کی بات نہیں!

گلاسگو:(ملت آن لائن) اسکاٹ لینڈ میں مرچوں بھری آئس کریم متعارف کرائی گئی ہے، جسے کھانا ہر ایک کے بس کی بات نہیں۔ اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں آلڈوچ (Aldwych) نامی کیفے نے مرچوں والی آئسکریم تیار کی ہے جسے کھا کر جہاں ٹھنڈک کا احساس ہوتا ہے وہیں تیز مرچیں بھی کانوں سے دھواں نکالنے کے لیے کافی ہیں۔ اس آئس کریم کا نام Breath of the Devil یعنی ‘شیطان کی سانس’ رکھا گیا ہے۔ مالکان کے مطابق اس آئسکریم کا آئیڈیا انہیں اٹلی سے آیا۔
کیفے کے مالک مارٹن کے بھائی لی بندونی نے بتایا کہ ‘اٹلی میں ‘ڈیولز برج’ نام کی ایک جگہ ہے، جہاں اٹالین خاندان سال میں ایک دفعہ ملتے ہیں اور ایک دوسرے کو بتاتے ہیں کہ ان کا سال کیسا گزرا’۔ انہوں نے بتایا کہ ‘اگر ان افراد میں کوئی ایسا شخص ہوتا، جس نے بہادری کا مظاہرہ کیا ہوتا تو اسے مرچوں والی آئسکریم کھانی پڑتی تھی، یہی وجہ ہے کہ ‘ڈیولز برج’ کی مناسبت سے اس آئسکریم کو ‘بریتھ آف دی ڈیول’ کہا جاتا تھا’۔ لی بندونی نے مزید بتایا کہ ‘اس آئسکریم کی ترکیب انتہائی خفیہ ہے اور ہم میں سے بہت کم لوگ اس بارے میں جانتے ہیں’۔ تاہم یہاں بتاتے چلیں کہ ہر کوئی یہ آئسکریم نہیں کھا سکتا، بلکہ اسے کھانے کے لیے 18 سال عمر کی شرط رکھی گئی ہے اور اسے کھانے سے پہلے ایک عہد نامے پر دستخط بھی کرنا پڑتے ہیں۔