روم(ملت + آئی این پی)اٹلی میں غیر رجسٹرڈ مساجد کو بند کرنے کے خلاف مسلمانوں نے احتجاج کیا اور سڑکوں، گرین بیلٹس اور سبزہ زاروں میں جائے نماز بچھا کر صفیں بنائیں اور نماز جمعہ ادا کی۔ نماز کے لیے آنے والے افراد نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن میں “امن” اور “ہماری مساجد کھول دو” کے نعرے درج تھے۔ ایک اندازے کے مطابق اٹلی میں 16 لاکھ مسلمان رہتے ہیں جن میں سے اکثر پرائیوٹ عمارتوں کو سرکاری اجازت کے بغیر مسجد کا درجہ دیا ہے۔ یورپ میں حالیہ دہشت گرد حملوں کے بعد اٹلی کی حکومت نے ایسی تمام غیر رجسٹرڈ مساجد کو بند کرا دیا ہے۔