خبرنامہ

مسجد اقصیٰ کی دیواروں کے بعد بیرونی راستے بھی زمیں دھنسنے لگے

مقبوضہ بیت المقدس ۔ (ملت آن لائن) بیت المقدس کے باخبر ذریعے نے انکشاف کیا ہے کہ مسجد اقصیٰ کے مشرقی حصے کی دیواروں کی بوسیدگی کے بعد داخلی راستے بھی زیرزمین کھدائیوں کی وجہ سے زمین میں دھنسنے لگے ہیں۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مسجد اقصیٰ کے باب الرحمۃ کے جنونی راستے میں کئی مقامات پر شگاف پڑگئے۔واضح رہے کہ باب الرحمۃ کا راستہ پانی جمع ہونے کے اعتبار سے حوض کہلاتا ہے۔ یہ پہلا موقع نہیں کہ اس کے جنوب میں مسجد اقصیٰ کو ملانے والے راستے میں شگاف پڑگئے ہیں بلکہ مسجد اقصیٰ کی جنوبی دیوار بھی بوسیدہ ہونے کے بعد گرنے لگی ہے۔ راستے میں بعض مقامات پر 7 سینٹی میٹر کے شگاف پڑ گئے ہیں۔مسجد اقصیٰ کے بیرونی راستوں میں شگاف کی تصاویر بھی سامنے آئی ہیں۔حال ہی میں فلسطینی محکمہ اوقاف نے خبردار کیا تھا کہ اسرائیلی فوج اور انتظامیہ کی طرف سے عائد کردہ پابندیوں کے نتیجے میں مسجد اقصیٰ کی دیواروں کی تعمیرو مرمت معطل ہے جس کے باعث مسجد کی تاریخی دیواریں بوسیدہ ہونے کے بعد گرنے لگی ہیں۔