خبرنامہ

مسیحی خاتون جج نے 3 مسلمان نوجوانوں کو قرآن پاک کی آیات حفظ کرنے کا حکم دیدیا

مسیحی خاتون جج نے 3 مسلمان نوجوانوں کو قرآن پاک کی آیات حفظ کرنے کا حکم دیدیا

طرابلس (ملت آن لائن) لبنان میںمسیحی خاتون جج نے 3 مسلمان نوجوانوں کو حضرت مریم علیہا السلام کی شان میں گستاخی کے الزام میں قرآن پاک کی آیات حفظ کرنے کا حکم دیدیا کہ جان کر آپ بھی ان کو داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے۔ عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ انوکھا فیصلہ لبنان کے شہر طرابلس میں سنایا گیا جب ایک خاتون جج جوسلین متی نے حضرت مریم علیہا السلام کی شان میں گستاخی کے الزام میں 3 نوجوانوں کو جیل بھیجنے کے بجائے قرآن کریم کی ان آیات کو حفظ کرنے کا حکم دیا ۔جن میں حضرت مریم اور ان کے بیٹے حضرت عیسی علیہما السلام کی بزرگی بیان کی گئی ہے۔ خاتون جج کی جانب سے سنائے گئے اس فیصلے کو مثبت نظر سے دیکھا جارہا ہے جبکہ لبنان کے وزیراعظم سعد حریری نے اپنے ٹوئٹر پیغام اور سابق وزیراعظم نجیب میقاتی نے فیس بک پر اس فیصلے کو بھر پور انداز میں سراہا ہے۔ یاد رہے کہ قرآن کریم میں سورہ آل عمران کی آیت 33 سے آیت 59 تک خاص طور پر حضرت مریم اور مسیح علیہما السلام کا ذکر آیا ہے اور اللہ تعالیٰ نے ان کی ان آیات میں بزرگی بیان کی ہے۔