خبرنامہ

مشتعل عراقیوں کا سابق وزیراعظم کے خلاف سخت احتجاج

بصرہ: (ملت+اے پی پی) عراق کے جنوبی شہر بصرہ میں مشتعل مظاہرین نے سابق وزیراعظم نوری المالکی کے ایک جلسے پر دھاوا بول دیا ہے اور ان کے خلاف سخت نعرے بازی کی ہے۔نوری المالکی بصرہ کے ثقافتی مرکز میں ایک اجلاس میں شریک تھے۔اس کی خبر جونہی شہر کے مکینوں کو ملی تو وہ سڑکوں پر نکل آئے۔انھوں نے سابق وزیراعظم کے خلاف نعرے بازی شروع کردی اور ان سے مطالبہ کیا کہ وہ یہاں سے واپس چلے جائیں۔اس مرکز کے باہر احتجاج کرنے والوں کی ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر پوسٹ کی گئی ہے،اس میں انھیں نوری المالکی کے خلاف سخت نعرے بازی کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔ وہ کہہ رہے ہیں:”مالکی تم کچرا ہو ،تم چوروں کے سربراہ ہو”۔