خبرنامہ

مشرقی حلب کو خالی کر دیں، شامی فوج کی شہریوں کو ہدایت

دمشق ۔ 21 اکتوبر (ملت + اے پی پی) شامی فوج نے مشرقی حلب کے شہریوں کو فائربندی کے وقفے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شہر خالی کر نے کی ہدایات جاری کی ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شامی فوجی کی جانب سے یہ اعلان وقفے وقفے سے لاؤڈ اسپیکر پر کر کیا جا رہا ہے۔ روس اور شام کی جانب سے انسانی ہمدردی کے تناظر میں حلب کے مشرقی حصے میں جنگ بندی شروع ہو چکی ہے۔ روس نے اس وقفے کی مدت میں 24 گھنٹے کے اضافے کا اعلان کیا ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق فائر بندی کے دوران مشرقی حلب کے علاقے بْستان القصر کے ایک مقام پر راکٹ فائر کیا گیا ہے۔ شامی فوج کے مطابق یہ راکٹ باغیوں نے پھینکے تھے۔