خبرنامہ

مصر، قبطی چرچ میں بم دھماکے کی ویڈیو جاری

قاہرہ: (ملت+اے پی پی) مصر کی وزارت داخلہ نے دو روز قبل قاہرہ میں العباسیہ کیتھڈرل چرچ میں ہونے والے خوفناک دھماکے کی ویڈیو جاری کی ہے۔ ویڈیو میں چرچ کی عمارت کو دھماکے کے بعد دھویں اور مٹی کے غبار میں گھرے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اس دھماکے کے نتیجے میں چرچ میں موجود 25 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے تھے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مصری وزارت داخلہ نے خفیہ کیمروں میں محفوظ ہونے والے دھماکے کے مناظر جاری کیے ہیں۔ مصری سیکیورٹی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ چرچ میں بم دھماکے کے لیے 12 کلو گرام وزنی بارد استعمال کیا گیا تھا۔ دھماکہ ہوتے ہی چرچ کا ملبہ اور انسانی اعضاء4 فضاء میں بکھر گئے۔مشتبہ دہشت گرد کے پیچھے جانے والے سیکیورٹی اہلکار کی میت بھی خود کش بمبار کی لاش کے قریب سے ملی ہے۔ دہشت گرد بمبار نے دعائیہ ہال میں داخل ہوتے ہی خود کو دھماکے سے اڑایا دیا تھا۔