خبرنامہ

مصر؛ بم دھماکے میں 13سیکیورٹی اہلکار ہلاک

قاہرہ: (ملت+اے پی پی) مصر کے علاقہ سینائی میں ٹرک بم کے دھماکے میں 13سیکیورٹی اہلکار ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔مصر کے ذرائع ابلاغ کے مطابق حکام نے بتایا کہ پیر کو سینائی کے علاقہ العریش میں چیک پوسٹ پر ایک ٹرک میں سوار خودکش بمبار نے بارودی مواد کو دھماکہ سے اڑا دیا ۔حکام کے مطابق دھماکہ کے نتیجے میں 13سیکیورٹی اہلکار ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔ابھی تک کسی تنظیم یاگروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔سینائی کے علاقہ میں ماضی میں بھی اس طرح کی کارروائیاں ہوتی رہی ہے۔مصر کی حکومت کالعدم تنظیم اخوان المسلیمن کو ان حملوں کا ذمہ دار قراردیتی ہے۔