خبرنامہ

مصر؛ 8 پولیس اہلکارہلاک ،3 زخمی

قاہرہ: (ملت+اے پی پی)مصر میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 8 پولیس اہلکاروں کو ہلاک اور 3 کو زخمی کر دیا۔ مصری خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوب مغربی علاقے الخارگا میں واقع پولیس چیک پوسٹ پر شدت پسندوں نے حملہ کر کے 8 پولیس اہلکاروں کو ہلاک جبکہ 3 کو زخمی کر دیا ، جوابی کارروائی میں دو حملہ آور مارے گئے۔