خبرنامہ

مصری انقلاب کے اہم رہنما احمد ماہر کی رہائی

قاہرہ: (ملت+اے پی پی) مصر میں سابق صدر حسنی مبارک مخالف تحریک میں سماجی ویب سائٹس کا بھرپور استعمال کرنے والے احمد ماہر کو رہا کر دیا گیا ۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق وکیل طارق العوادی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ تین سال کی سزا پوری ہونے کے بعد احمد ماہر کو جیل سے رہا کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ رہائی کے بعد اگلے تین سالوں تک عدالتی نگرانی میں رہیں گے اور اس دوران انہیں ملک چھوڑنے کی اجازت بھی نہیں ہو گی۔واضح رہے کہ انہیں نومبر 2013ء میں الفتاح السیسی حکومت کی مخالفت میں کیے جانے والے ایک مظاہرے کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔ ان کے دو ساتھی ابھی بھی جیل میں ہیں۔