خبرنامہ

مصر میں بھی سالانہ ڈریگن بوٹ ریس کا انعقاد

مصر میں بھی سالانہ

مصر میں بھی سالانہ ڈریگن بوٹ ریس کا انعقاد

لاہور(ملت آن لائن) چین کی روایتی ڈریگن بوٹ ریس نے اب مصر کا بھی ر خ کر لیا ہے۔ مصرمیں سالانہ ڈریگن بوٹ ریس کے دوران بڑی تعداد میں پروفیشنل اور شوقیہ ایتھلیٹس نے حصّہ لیا اور تیزی سے چپو چلاتے ہوئے ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوشش کرتے دکھائی دئیے۔ ٹیموں کے سینکڑوں ایتھلیٹس نے ہوا کا رُخ دیکھتے ہوئے مقامی وقت کے مطابق صبح 10بجے ریس کا آغاز کیا اور جی جان سے ریس میں حصہ لیتے ہوئے جیت کی طرف پیش قدمی کی۔ ڈریگن کی شکل سے مشابہہ رنگ برنگی کشتیوں کی اس ریس کو دیکھنے کیلئے شہریوں کی ایک بڑی تعدا د بھی یہاں موجود تھی ۔صرف یہی نہیں چینی سالِ نو کی تقریبات بھی زور و شور سے مصر میں جاری ہیں جہاں کئی افراد اپنی دلچسپی کا اظہار کرتے دکھائی دیئے ۔
ہنگری میں سالانہ انٹرنیشنل ڈاگ شو کا انعقاد

بداپسٹ (ملت آن لائن) دنیا بھر میں منفرد شوز کا انعقاد تو کیا جاتا ہی ہے لیکن حال ہی میں ہنگری کے دار الحکومت بداپسٹ میں سالانہ انٹرنیشنل ڈاگ شوکا اہتمام کیا گیا۔ فیہوا ونٹرڈاگ شونامی اس ایونٹ میں مختلف سائز اورنسل سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں کتوں نے اپنے مالکان کے ہمراہ شرکت کی۔بداپسٹ میں منعقدہ ہونیوالے شو میں ہنگری سمیت مختلف ممالک سے آئے ہوئے کتوں نے اپنے مالکان کے ساتھ شرت کی اس شو میں ہنگری سمیت مختلف ممالک سے آئے صحت مند اور توانا کتوں نے ماڈلز کی طرح سب کے سامنے واک کرک ے اپنے حسن کے جلوے بھی دکھائے جبکہ ایونٹ میں مختلف صلاحیتوں کے حامل کتوں کے درمیان مقابلوں کا بھی انعقاد کیا گیا۔ مقامی ایکسپو سنٹرمیں منعقد کیا گیا یہ4روزہ ڈاگ شو ایک میلے کا سا سماں پیش کر رہا تھا جہاں ان کتوں کی حوصلہ افزائی کے لیے شائقین کی ایک کثیر تعداد بھی موجود تھی۔