مصر میں خلع ملنے پر خاتون نے کیک کاٹ کر جشن منایا
قاہرہ:(ملت آن لائن) مصر میں خاتون نے خلع ملنے پر خوشی میں دوست احباب کی دعوت کرڈالی۔
عرب میڈیا کے مطابق 27 سالہ دینا سلیمان نامی خاتون شوہر سے علیحدگی اختیار کرنے پر اس قدر خوش ہوئیں کہ اس نے نہ صرف جشن منایا بلکہ دوستوں کے لیے خصوصی دعوت کا اہمتام کیا جس میں طلاق کا کیک بھی کاٹا گیا۔ دینا سلیمان اعلیٰ تعلیم یافتہ اور پیشے کے اعتبار سے بینک اکاونٹنٹ ہیں،خاتون نے بتایا کہ ان کی شادی محض 40 دن ہی برقرار رہ سکی تھی اور وہ شوہر سے ملنے والی اذیت سے چھٹکارا حاصل کرنے پر بے حد خوش ہیں۔ دینا نے شوہر سے علیحدگی کے لیے عدالت سے رجوع کررکھا تھا اور جیسے ہی اسے خلع نامہ ملا تو اس نے اپنے قریبی دوست احباب کو اپنے گھر مدعو کرکے انہیں بتایا کہ وہ آج اپنے شوہر کے ’عذاب‘ سے چھٹکارا ملنے پر جشن منا رہی ہیں ۔