خبرنامہ

مصر میں طنطا چرچ کے خود کش بمبار کی شناخت ہوگئی

قاہرہ (ملت آن لائن + آئی این پی) مصری وزارت داخلہ نے دعوی کیا ہے کہ گذشتہ اتوار کو طنطا شہر میں قائم قبطی عیسائیوں کے مار جرجس گرجا گھر میں خود کش بم حملہ کرنے والے ملزم کی شناخت کر لی گئی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق طنطا چرچ کے خود کش بمبار کی شناخت ممدوح امین محمد بغدادی کے نام سے کی گئی ہے جس کا تعلق قنا گورنری سے ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ اتوار کودارالحکومت قاہرہ کے شمال میں طنطا شہر میں واقع گرجا گھر میں ہونے والے خود کش حملے کے نتیجے میں کم سے کم 30 افراد ہلاک اور 71 زخمی ہوگئے تھے۔خود کش دھماکیکے وقت گرجا گھر میں عیسائیوں کی بڑی تعداد مذہبی رسومات اداکرنے کے لیے جمع تھی۔قاہرہ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جدید ترین تحقیقاتی ذرائع کے استعمال کے بعد کی گئی تحقیقات حکام طنطا گرجا گھر کے خود کش بمبار تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔فنگر پرنٹس اور دیگر شواہد سے پتا چلا ہے کہ طنطا شہر کیقبطی چرچ میں خود کش حملہ ممدوح امین محمد بغدادی نامی شخص نے کیا۔ اس کی تاریخ پیدائیش 25 جون 1977 بتائی گئی ہے۔ وہ الظافریہ اور نجع الحجیری کیدرمیان مقیم تھا۔تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ گرجا گھروں پر حملوں کا ایک تیسرا ملزم عمرو سعد عباس ابراہیم مفرور ہے۔ وہ گمراہ کن تکفیری نظریات اختیار کرنے کے بعد بیرون ملک عسکری تربیت کے حصول کے لیے بھی جا چکا ہے۔ جہاں اس نے دھماکہ خیز مواد تیار کرنے سمیت دیگر جنگی حربوں کی تربیت حاصل کی۔ وطن واپسی پر وہ وادی الجدید کے مقام پر پولیس اہلکاروں پر گھات لگا کر حملے کی ایک کارروائی میں پہلے بھی ملوث رہا ہے۔قاہرہ وزارت داخلہ کے مطابق گرجاگھروں پر حملوں کے شبے میں تین مشتبہ دہشت گردوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ان کی شناخت سلامیہ وھب اللہ عباس ابراہیم، علی شحات حسین محمد شحادہ اور عبدالرحمان حسن احمد مبارک کے ناموں سے کی گئی ہے۔