خبرنامہ

مصر میں فرعون کے دور کا ایک اہم قبرستان دریافت

مصر میں فرعون

مصر میں فرعون کے دور کا ایک اہم قبرستان دریافت

قاہرہ:(ملت آن لائن) مصر کے جنوبی علاقے میں ایک قدیمی قبرستان کی باقیات برآمد ہوئی ہیں۔ مصری خبررساں ادارے نے وزیر برائے عہد قدیم خالد العینی کے حوالے سے بتایا ہے کہ ماہرین آثار قدیمہ کو جنوبی شہر المینا میں ایک قدیمی قبرستان کی باقیات ملی ہیں۔ انھوں نے صحافیوں کو بتایا کہ وسیع وعریض رقبے پر پھیلے ہوئے اس قبرستان سے سونے کا ایک تاج، 40تابوت اور ایک ہزار کے قریب مجسموں کے علاوہ برتن، زیورات اور دیگر اہم سازوسامان کے حصے بھی ملے ہیں۔ حکام نے بتایا ہے کہ اس دریافت سے قدیمی مصری تہذیب کے بارے میں مزید معلومات حاصل ہوں گی۔ واضح رہے کہ یہ قدیمی قبرستان تونہ الجبل سے 4 کلومیٹر دور شمال میں واقع ہے۔ خالد العینی کا کہنا ہے کہ یہ دریافت صرف ایک شروعات ہے۔ ان کے خیال میں ہمیں اس قبرستان میں موجود اشیا کو نکالنے اور ان کے تجزیے کے لیے5 سال درکار ہوں گے۔
……………………..
اس خبر کو بی پڑھیے….من پسند نام اور شبیہ والے توس، کریں ناشتے کا مزہ دوبالا

لاہور:(ملت آن لائن)توس سینکنے والی مشین (ٹوسٹر) گھروں میں عام استعمال ہوتی ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ جہاں ہر شے جدت اختیار کررہی ہے وہیں اب ٹوسٹر میں توس سینکنا بھی ایک غیر دل چسپ کام نہیں رہا۔ اب ایسا ٹوسٹر بنالیا گیا ہے جس کا استعمال کرتے ہوئے آپ خوب لطف اندوز ہوں گے۔ اس جدید ٹوسٹر کی مدد سے آپ ڈبل روٹی کے سادہ ٹکڑے پر من پسند نام ، شبیہہ یا نقش و نگار بناسکتے ہیں۔ ناشتے میں جو توس آپ کھائیں گے اس پر آپ کا من پسند نام یا شبیہ بنی ہوگی تو آپ کو یک گونہ لطف محسوس ہوگا۔ اگر توس پر اپنے دشمن کا نام لکھ کر کھائیں تو آپ کے معاندانہ جذبات کو یقیناً تسکین ملے گی! درج بالا تفصیل سے آپ یہ مت سمجھ لیجیے گا کہ ٹوسٹر کے ساتھ کوئی مخصوص قسم کا قلم یا اوزار ملے گا جس کے ذریعے آپ توس پر نام وغیرہ لکھیں گے اور پھر اسے ٹوسٹر میں رکھ کر سینک لیں گے۔ یہ اسمارٹ ڈیوائسز کا دور ہے۔ ہر شے بڑی تیزی سے اسمارٹ ہوتی جارہی ہے ۔ تو جناب، ٹوسٹر بھی اسمارٹ ہوگیا ہے۔ ’اسمارٹ ڈیوائس‘ سے یہ تصور لیا جاتا ہے کہ اس شے یا آلے میں کمپیوٹر ٹیکنالوجی کسی نہ کسی صورت میں کارفرما ہے۔ یہی معاملہ اس ٹوسٹر کے ساتھ بھی ہے۔ یہ مشین ایک ایپ کے تحت کام کرتی ہے۔ اسمارٹ فون پر ڈاؤن لوڈ کی گئی اس ایپ میں آپ وہ نام یا شبیہہ یا ڈیزائن بنائیں گے جو توس پر دیکھنا چاہتے ہیں۔ آپ کی جانب سے اجازت ملتے ہی ٹوسٹر مصروف کار ہوجائے گا، اور جب سینکا ہوا توس ٹوسٹر سے اُچھل کر باہر آئے گا تو اس پر وہ نام یا شبیہہ بنی ہوئی ہوگی۔توس کو سینک کر اس پر حسب ہدایت نام یا شبیہ وغیرہ اُبھارنے کے ساتھ ساتھ ایپ آپ کو یہ منتخب کرنے کا اختیار بھی دیتی ہے کہ توس کو کتنا سینکا جائے۔