خبرنامہ

مصر کا انوکھا حجام جو فن پارے بناتا ہے

مصر کا انوکھا

مصر کا انوکھا حجام جو فن پارے بناتا ہے

قاہرہ:(ملت آن لائن) حجامت کے پیشے سے شرم محسوس کرنے والے مصری شہری نے ہیئر ڈریسنگ کا ایسا انداز اپنایا جس کے باعث وہ مصر کا مشہور ترین حجام بن گیا۔ معاشرے میں چند طبقے ایسے بھی ہوتے ہوتے ہیں جو حجامت کے پیشے کو بڑی حقارت کی نظر سے دیکھتے ہیں اور اسے اپنانا اپنی ذات کی توہین سمجھتے ہیں ایسا ہی کچھ دیکھنے میں مصر کے شہر مغاغہ میں جہاں ایک شخص نے بجائے اس پیشے کو ترک کرنے کے اسے اپنا فخر بنا لیا۔ حجامت کے پیشے سے وابستہ ولید مکرم اپنے والد کے پیشے کے سبب دوستوں میں شرمندگی محسوس کرتا تھا، کیوں کہ وہ ایک حجام ہیں، اس نے کئی مرتبہ اپنے والد سے مطالبہ کیا کہ وہ اس پیشے کو ترک کر دیں، تاہم اس نے ایسی ترکیب اپنائی جو اس کی شہرت کی وجہ بن گئی۔
آنکھوں کی صفائی کرنے والا حجام
ولید مکرم اس وقت مصر کے مشہور ترین حجّام کے طور پر پہچانے جاتے ہیں کیوں کہ وہ معروف شخصیات کے چاہنے والوں کے سروں پر حجامت کے ذریعے اُن کی شخصیات کی تصاویر تخلیق کرتے ہیں جو اپنی نوعیت کا انوکھا انداز ہے۔ ولید مکرم نے اپنی اس جدّت طرازی کی ابتدا جن شخصیات کی تصاویر بنا کر کی ان میں سر فہرست برطانوی کلب لیور پول کے لیے کھیلنے والے بین الاقوامی مصری کھلاڑی محمد صلاح ہیں جبکہ عراقی گلوکار کاظم الساہر، عرب دنیا کی ملکہ ترنم مصری گلوکارہ ام کلثوم اور مزاحیہ مصری اداکار احمد حلمی بھی شامل ہیں۔
کلہاڑی سے بال کاٹنے والا روسی حجام
مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حجام نے بتایا کہ ان کی شہرت میں اضافہ بین الاقوامی فٹبالر محمد صلاح کی تصوریر تخلیق کرنے کے بعد ہوا، جبکہ اب وہ اپنے پیشے سے بہت خوش اور اپنے والد کا شکر گزار ہے۔