قاہرہ(ملت + آئی این پی )مصر کے شمالی صوبہ سینا میں مصری فوج کی دہشتگردوں کے ساتھ مختلف جھڑپوں میں8 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ یہ جھڑپیں جزیرہ نما سینا کے شمال کے مختلف علاقوں میں ہوئی ہیں۔ شیخ زوید نامی علاقے میں دہشت گردوں نے گھات لگا کر فوجی قافلے پر حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور 8فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ادھر المکتع علاقے میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا تھا۔ اسی طرح الغورہ نامی دیہات کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے میں 2فوجی ہلاک اور 2زخمی ہوگئے۔مصری فوج کے ترجمان بریگڈئیر محمد سمیر نے کہا ہے کہ فوج اور سکیورٹی فورسز کی دہشتگردوں کے خلاف مشترکہ کارروائیوں میں اب تک18 جنگجووں کو ہلاک کردیا گیا ہے ۔