خبرنامہ

مصر کے صدر نےگرفتار 82 نوجوانوںکو معافی دے دی

قاہرہ: (ملت+اے پی پی) مصر کے صدر فتح السیسی نے کریک ڈاؤن میں گرفتار 82 نوجوانوں کو معافی دے دی جس پر انہیں رہا کر دیا گیا ۔ جمعہ کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق معافی پانے والوں میں اسلامی اصلاحات کا پر چار کر نے والے ایک اینکرپرسن بھی شامل ہیں ۔ صدر المرسی کے ترجمان نے بتایا کہ صدر نے نوجوانوں کی حالیہ منعقدہ ایک کانفرنس میں کریک ڈاؤن میں گرفتار کئے گئے نوجوانوں کی رہائی کا وعدہ کیا تھا ۔ ایوان صدر کے ترجمان ایلا یوسف نے بتایا کہ رہائی پانے والوں میں اسلامی اصلاحات کا پر چار کر نے والے نمایاں اینکرپرسن اسلام البحیری بھی شامل ہیں ۔ قیدیوں کی معافی کی سدارش کرنے والے پینل کے ایک رکن نے بتایا کہ زیادہ تر نوجوانوں اور یونیورسٹی طالب علموں کی رہائی کا حکم دیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ فتح السیسی سابق آرمی چیف ہیں اور انہوں نے مرسی کا تختہ الٹ کر حکومت سنبھالی تھی ۔