خبرنامہ

معذور لیکن بلند حوصلہ امریکی نوجوان کی منہ سے پینٹنگ

معذور لیکن بلند حوصلہ امریکی نوجوان کی منہ سے پینٹنگ
واشنگٹن (ملت آن لائن) کہتے ہیں اگر ہمت و حوصلہ اور کچھ کر دکھانے کی لگن ہو تو ہر کام کو ممکن بنایا جا سکتا ہے۔ اسی طرح تصویر میں نظر آنے والے اس امریکی نوجوان کو ہی دیکھ لیں جس نے اپنی معذوری کو مجبوری نہیں بننے دیا اور مصوری کو اپنا پیشہ بنا لیا۔ امریکی ریاست ایلینوئس کے شہر شکاگو سے تعلق رکھنے والا اینٹونیو ڈیوس نامی نوجوان اپنے منہ سے کینوس پر رنگ بکھیرنے میں ماہر ہے اور منہ میں برش پکڑ کر خوبصورت تصاویر بنا لیتا ہے ۔ ڈیوس کچھ سال قبل ایک حادثے میں چلنے پھرنے سے معذور ہو گیا تھا تاہم اُس نے اپنی اس معذوری کو مجبوری نہیں بننے دیا اور فن مصوری میں قدم رکھ دیا جس کے بعد اپنے منہ کے ذریعے کئی دیدہ زیب فن پارے تیار کر چکا ہے۔