خبرنامہ

معروف برطانوی ٹی وی ہوسٹ کی انگلی زرد ہوگئی

معروف برطانوی

معروف برطانوی ٹی وی ہوسٹ کی انگلی زرد ہوگئی

لندن:(ملت آن لائن) برطانیہ کی معروف خاتون ٹی وی میزبان جینی فالکنر نے شریانوں کے مرض سے زرد پڑ جانے والی انگشت کی تصویر شیئر کی جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔ ٹی وی ہوسٹ نے رینانڈ نامی مرض سے لڑنے کے دوران پیش آنے والی مشکلات اور اس سے نجات پانے کے لیے جدوجہد کے حوالے سے سوشل میڈیا پر مداحوں کو بتایا کہ شریانوں کے مرض کی وجہ سے ان کے ہاتھ کی ایک انگلی کا خون ختم ہوکر رنگ زرد ہوگیا۔ رینانڈ بیماری میں انگلیوں کی شریانوں کا شدید کھنچاؤ ہوتا ہے جس سے انگلیوں کی زردی یا نیل پن پیدا ہوتاہے اور کبھی اس کے نتیجے میں گوشت مردہ بھی ہوجاتا ہے۔ انسٹاگرام میں شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹی وی ہوسٹ کی ایک انگلی باقی انگلیوں سے بالکل مختلف نظر آرہی ہے کیونکہ اس کا رنگ مکمل طور پر تبدیل ہوکر زرد ہوچکا ہے۔ اس تصویر کو دیکھ کر ان کے مداح حیرت زدہ ہوگئے کہ کس طرح وہ اس بیماری سے دردناک جنگ کررہی ہیں۔ جینی فالکنر 17سال کی عمر سے اس بیماری سے لڑرہی ہیں اور اب ان کی عمر 42 سال ہے۔