خبرنامہ

معزول یمنی صدر نے سلامتی کونسل کی قرارداد 2216 کو مسترد کردیا

صنعاء : (ملت+اے پی پی) یمن کے معزول صدر علی عبداللہ صالح نے خلیجی منصوبے ، قومی مکالمہ کانفرنس کے نتائج اور سلامتی کونسل کی قرارداد 2216 کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے جو یمنی بحران کے کسی بھی تصفیے کے واسطے بنیاد ہیں۔صالح کا موقف ہے کہ مذکورہ اقدامات درحقیقت بیرونی ایجنڈے کے مقاصد پورا کرتے ہیں لہذا یہ قابل قبول نہیں۔معزول یمنی صدر کا موقف ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کہ باخبر ذرائع یہ بتا رہے ہیں کہ اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مشاورت کے نئے دور کی تیاری کے سلسلے میں رواں ہفتے کے دوران پھر سے رابطوں کا آغاز کریں گے۔