خبرنامہ

مغربی موصل کے ایک تہائی علاقے کو داعش کے قبضے سے چھڑا لیا گیا

بغداد (ملت + اے پی پی) مغربی موصل کے ایک تہائی علاقے کو جہادی تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے قبضے سے چھڑا لیا گیا ہے۔ یہ بات عراقی فوج کے اسٹاف میجر جنرل معن السعدی نے غیرملکی خبررساں ایجنسی کو بتائی ۔انہوں نے کہاکہ مغربی موصل کی بازیابی کا آپریشن انیس فروری سے جبکہ موصل شہر کا مکمل قبضہ چھڑانے کا آپریشن گزشتہ برس سترہ اکتوبر سے شروع کیا گیا تھا۔ عراقی فوج کو امریکی فوجی ماہرین کی معاونت حاصل ہے اور عسکری آپریشن میں امریکی عسکری اتحاد کے جنگی طیارے بھی جہادیوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ موصل شہر پر ’اسلامک اسٹیٹ‘ نے سن دوہزار چودہ میں قبضہ کیا تھا۔