خبرنامہ

مقبوضہ بیت المقدس؛ شہر کے اصلی اور تاریخی ناموں کو تبدیل کردیا

تل ابیب: (ملت+اے پی پی) مقبوضہ بیت المقدس کی بلدیہ نے شہر کو صیہونی رنگ دینے کی پالیسی کے تحت بیت المقدس کے اصلی اور تاریخی ناموں کو تبدیل کر دیا۔فلسطینی میڈیا کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کی بلدیہ نے شہر کے فلسطینی آبادی والے علاقوں کی سڑکوں خاص طور پر سلوان علاقے کے محلے اور سڑکوں کے نام تبدیل کرنا شروع کر دیاہے۔ بیت المقدس کی بلدیہ نے پچھلے چند مہینوں کے دوران شہر کے اسلامی اور عربی ناموں کو ختم کرنے اور ان کی جگہ صیہونی نام رکھنے کی اپنی پالیسیوں کے تحت بیت المقدس کی سڑکوں کے نام صیہونی ناموں پر رکھنا شروع کردیا تھا ۔ بیت المقدس کے شہریوں نے اس اقدام پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے بیت المقدس شہر کے محلوں اور سڑکوں کے تاریخی، اسلامی اور عربی ناموں کی اہمیت پر زور دیا ہے ۔