مقبوضہ بیت المقدس ۔ 17 اکتوبر (ملت + اے پی پی) مقبوضہ بیت المقدس میں کار بم دھماکے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق صیہونی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ مقبوضہ بیت المقدس کی ایک سڑک پر کھڑی کار میں ہواجس سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے۔ دھماکے کے بعد علاقے کے صہیونیوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ صیہونی ذرائع ابلاغ نے دعوی کیا ہے کہ یہ دہشت گردانہ کارروائی ہے جس کی تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں۔ ایک اور اطلاع کے مطابق اسرائیل نے غرب اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے درمیان قائم گزرگاہوں کو فوری طور پر بند کردیا ہے۔