خبرنامہ

ملازمین میں خوشیاں بانٹنے والا بینک

ملازمین میں

ملازمین میں خوشیاں بانٹنے والا بینک

دبئی: (ملت آن لائن) ایک سرکاری ادارے کی انتظامیہ نے اپنے ملازمین کے درمیان خوشیاں بانٹنے والا بینک قائم کر لیا ہے جو ملازمین کو مختلف پیکیجز بطور تحفہ پیش کرتا ہے۔ حیران کن اقدامات سے توجہ حاصل کرنیوالے ملک یواے ای میں نئی پیشرفت ادارے کی جانب سے اپنے ملازمین کیلئے خوشیاں بانٹنے والے بینک کا قیام ہے۔ ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی میں قائم خوشیاں تقسیم کرنیوالے بینک سے ملازمین کو کسی نئی فلم کے شو کے ٹکٹس، میوزیکل کنسرٹ کے ٹکٹس، دو تعطیلات اور ہر وہ چیز جو ملازمین کو خوش کرسکے یہاں سے حاصل کرسکیں گے۔ ادارے میں کام کرنیوالے ملازمین بہترین پرفارمنس دینے والے ملازم کا چناؤ اسے پوائنٹس دیکر کرتے ہیں جس ملازم کو جتنے پوائنٹس ملتے ہیں وہ بینک سے اتنی ہی خوشی حاصل کرنے کا حقدار ہوگا جب وہ ملازم مقررہ پوائنٹس حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیگا تو ادارہ اسکے اکاؤنٹ میں اسکے مزاج کو مدنظر رکھتے ہوئے اسکی دلچسپی کا سامان کریڈٹ کر دیتا ہے جسے ملازم ڈیبیٹ کر کے اپنی دلچسپی سے جڑی کوئی بھی خوشی حاصل کرسکتا ہے۔
چاند تاروں کا رقص دکھاتا شیشے کا کمرہ

لاہور: (ملت آن لائن) جنوبی امریکی ملک پیرو میں ایسے ہینگنگ لاجز بنائے گئے ہیں جہاں وقت گزارنا زندگی کے بہترین تجربات میں سے ایک ہوسکتا ہے۔ پیرو کے شہر کزکو میں ایک پہاڑ پر معلق شیشے کے کیپسولز بنائے گئے ہیں یہ کیپسولز زمین سے 12 سو فٹ اونچائی پر واقع ہیں یہاں تک پہنچنے کیلئے آپ کو باقاعدہ کوہ پیمائی کر کے پہاڑ کے اوپر چڑھنا ہوگا۔ اس عارضی کمرے میں آپ طلوع آفتاب کیساتھ ناشتہ اور غروب آفتاب کے وقت چائے بھی پی سکتے ہیں جبکہ رات میں سوتے ہوئے چاند اور تارے آپکے اوپر رقص کرتے دکھائی دینگے۔