خبرنامہ

ملک سے آخری دہشت گرد کو ختم کرنے تک جدو جہد کو جاری رکھیں گے،ترک وزیر اعظم

انقرہ ۔ 07 نومبر (ملت + اے پی پی) ترکی کے وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ ہم ملک سے آخری دہشت گرد کو ختم کرنے تک جدو جہد کو جاری رکھیں گے۔ترک میڈیا کے مطابق ضلع ارزنجان میں ایک پولٹری کمبائن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بن علی یلدرم نے دہشتگردی کے خلاف جدوجہد میں پْر عزم ہونے کے پیغام دئیے۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہم اس وقت فیتو ، بی ای ٹی او اور ایس ایچ کے پی سی جیسے شر انگیز عناصر کے خلاف جدو جہد کر رہے ہیں۔ ہم انہیں کہتے ہیں کہ آپ جو بھی چاہتے ہیں کہیں، آپ جو بھی کرتے ہیں کریں لیکن جب تک اس ملک سے آخری دہشتگرد کا خاتمہ نہیں ہو جاتا اور سرخ ہلالی پرچم ملک کے گوشے گوشے میں لہرانا نہیں شروع کر دیتا اس وقت تک یہ جدوجہد جاری رہے گی۔بن علی یلدرم نے کہا کہ ہمارے ملک کے مستقبل کو تاریک کرنے کے خواہش مندوں کو 79 ملین شہریوں نے ضروری سبق دے دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ملک کے اندر اور باہر موجود دہشت گردوں کے حامیوں کے تمام ارادوں کو خاک میں ملا دیں گے۔