‘موبائل فونز کو قید کرنے کے لیے بنی جیل’
لاہور: (ملت آن لائن) جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ کچھ لوگ موبائل فونز کے اتنے عادی ہوتے ہیں کہ وہ سب کچھ بھلا کر اسی میں لگے رہتے ہیں، ایسے افراد کیلئے خصوصی طور پر یہ جیل تیار کی گئی ہے۔ اس خاص قسم کی جیل میں موبائل فونز کو ایک ٹائمر لگا کر رکھا جائے گا، اور یہ جال اس وقت تک نہیں کھلے گا جب تک مقررہ وقت مکمل نہ ہو جائے۔ اس جال کو بنانے والے شخص کا کہنا ہے کہ صارفین چھٹیوں پر، یا ایسے وقت پر جب وہ اپنی فیملی اور دوستوں کو وقت دینا چاہیں، اسے استعمال کر سکتے-
…………………………….
اس خبر کو بھی پڑھیے…نوسٹرا ڈیمس کی 2018ء میں تیسری ورلڈ وار اور قدرتی آفات کی پیش گوئیاں
لاہور: (ملت آن لائن) مائیکل ڈی نوسٹرا ڈیمس پندرہویں صدی میں فرانس میں گزرے جنہوں نے اپنی مشہور زمانہ تخلیق ‘لیس پروفیٹائز’ میں 924 اشعار کی شکل میں ایک ہزار کے قریب پیش گوئیاں کی ہیں جن میں سے بیشتر 100 فیصد درست ثابت ہوئیںتاریخی حوالوں سے پتہ چلتا ہے کہ پیشگوئیوں کی وجہ سے مشہور نجومی نوسٹرا ڈیمس نے رواں سال 2018ء میں تیسری عالمی جنگ چھڑنے، زمین سے سیارے کے ٹکرانے اور عالمی معیشت کے زوال سمیت دیگر پیش گوئیاں کر رکھی ہیں۔نوسٹرا ڈیمس اس سے قبل نپولین اور ہٹلر کی آمد اور نائن الیون وقوع پذیر ہونے کی صدیوں قبل پیش گوئی کر چکے ہیں۔ نوسٹرا ڈیمس کی بیشتر 100 فیصد درست ثابت ہوئیں تاہم چند پیش گوئیاں ان کے بتائے ہوئے وقت کے کچھ برس بعد پوری ہوئیں، جیسا کہ نائن الیون کی پیش گوئی نوسٹرا ڈیمس نے 1999ء کے لیے کی تھی تاہم وہ دو سال بعد 2001ء میں پوری ہوئی، یہ کتاب 1555ء میں پہلی بار ان کی موت کے بعد شائع ہوئی اور آج تک شائع ہو رہی ہے۔
نوسٹرا ڈیم یہودی تھے جبکہ ان کے اہلخانہ نے مذہب تبدیل کر کے کیتھولک عیسائیت اختیار کی۔ تاریخ کے طالبعلموں کے نزدیک نوسٹرا ڈیمس نے دور حاضر میں مشرق وسطی میں داعش کے حوالے سے قتل و غارت کی پیش گوئی کردی تھی، نوسٹرا ڈیمس نے سال 2018ء کے لیے کیا پیش گوئیاں کر رکھی ہیں، ان کا مختصر احوال جانیے۔نوسٹرا ڈیمس کے مطابق اٹلی میں واقع آتش فشاں پہاڑ جو ماؤنٹ ویسویس کے نام سے جانا جاتا ہے، وہ دھماکے سے پھٹ جائے گا جس سے 6 ہزار افراد ہلاکت ہو گی۔ یاد رہے کہ سال 2016ء کے آغاز میں اٹلی کے شہر نیپلز میں واقع اس پہاڑ کے گرد آباد 15 لاکھ افراد کو خبردار کیا گیا کہ وہ ایک خطرناک علاقے میں رہ رہے ہیں جہاں ایک بہت بڑا آتش فشاں پہاڑ موجود ہے جو کسی بھی وقت پھٹ کر بڑی تباہی کا سبب بن سکتا ہے۔ سال 2016ء کے آغاز میں اٹلی کے شہر نیپلز میں واقع اس پہاڑ کے گرد آباد 15 لاکھ افراد کو خبردار کیا گیا کہ وہ ایک خطرناک علاقے میں رہ رہے ہیں جہاں ایک بہت بڑا آتش فشاں پہاڑ موجود ہے جو کسی بھی وقت پھٹ کر بڑی تباہی کا سبب بن سکتا ہے۔
نوسٹرا ڈیمس کی ایک اور پیشگوئی کے مطابق تیسری عالمی جنگ دو بڑی طاقتور ریاستوں کے مابین شروع ہو گی، اور یہ خطرناک جنگ تقریباً 27 برس تک جاری رہے گی۔ تجزیہ نگاروں کے مطابق یہ دو طاقتیں چین اور امریکا ہی ہوں گے جبکہ شمالی کوریا، روس اور چین اس میں اتحادی ہونگے۔نوسٹرا ڈیمس آج کی سپر پاور امریکا میں قدرتی آفت آنے کی پیش گوئی بھی کی ہے، جس کے مطابق اپنی کتاب میں وہ لکھتا ہے کہ ایک زلزلہ ریاست ہائے متحدہ امریکا میں آئے گا بالخصوص مغربی علاقے زیادہ متاثر ہوں گے اور اس زلزلے کی طاقت پوری زمین پر محسوس کی جائے گی۔ نابینا خاتون نجومی بابا وینگا کی 2018 کیلئے اہم پیش گوئیاں یو ایس جیولوجیکل سروے کی رپورٹس کے مطابق بھی امریکی ریاست کیلی فورنیا اور اس میں موجود ایک چھوٹے سے قصبے سین اینڈریاس سے دو بڑی فالٹ لائنیں گزرتی ہیں، ان فالٹ لائنوں کے سبب کسی بھی وقت ریکٹر اسکیل پر آٹھ یا اس سے زائد شدت کا زلزلہ آسکتا ہے۔
نوسٹرا ڈیمس کے نزدیک اس سال ایک بڑا سیارہ زمین سے ٹکرا سکتا ہے، وہ لکھتا ہے کہ وہ بڑی آسمانی آفت کے لمحات ہوں گے جب آسمان سے ایک سیارہ زمین کے مدار میں داخل ہو گا۔