خبرنامہ

مودی روزانہ کتنے لاکھ کے مشروم کھا جاتے ہیں، جانیے

مودی روزانہ کتنے لاکھ کے مشروم کھا جاتے ہیں، جانیے

بھارت :(ملت آن لائن)بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے انتخابی امیدوار نے الزام لگایا ہے کہ وزیر اعظم نریندرا مودی گجراتی کھانوں کو ناپسند کرتے ہیں، وہ تائیوانی مشرومز کے شوقین ہیں ، جس کے ایک ٹکڑے کی قیمت 80ہزار روپے ہے۔ انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے رہنما اور امیدوار الپیش ٹھاکر کاکہنا تھا کہ وزیراعظم دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ عام آدمی ہیں لیکن ایسانہیں ہے، دعوے کے برعکس انہیں گجراتی کھانے بھی پسندنہیں، وہ تائیوان سے درآمد کیے گئے مشروم کھاتےہیں، جس کا ایک ٹکڑا 80ہزار روپے کا ہے اور وہ ہر روزپانچ ٹکڑےکھاتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مودی میری طرح کالے تھے لیکن تائیوانی مشروم کھا کھا کر ’’گورے‘‘ ہوگئے۔الپیش ٹھاکر کا کہنا تھا کہ مودی جو کھاتے ہیں وہ عوام نہیں کرسکتے کیونکہ یہ غریبوں کے لئے نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بناس کانتھ کے سیلاب زدگان کی امداد کے ایک ہزار 500کروڑ روپے متاثرین تک نہیں پہنچے بلکہ وہ گجرات میں بھارتی جنتا پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں کی جیبوں میں چلے گئے۔

……………

یوٹیوب چینل پر ایک ارب روپے سے زائد کمانے والا 6 سالہ بچہ

لندن: ریان نامی 6 سالہ امریکی بچہ یوٹیوب ویڈیوز کے ذریعے اربوں روپے کماتا ہے۔

ریان اس وقت انٹرنیٹ کی مشہور شخصیت بن چکے ہیں اور ٹیکس دینے سے قبل وہ ہر سال کم ازکم 11 ملین ڈالر کماتے ہیں اور پاکستان میں یہ رقم تقریباً ایک ارب 10 کروڑ روپے بنتی ہے جب کہ اس کہانی کا سب سے اہم پہلو یہ ہے کہ اربوں کی کمائی کرنے والے اس بچے کی عمر صرف 6 برس ہے۔

ریان اپنے چینل پر ہر نئے کھلونے پر تبصرہ کرتا ہے، ریان ٹوائے ریویوز کے نام سے یہ چینل ہر دن مقبول ہورہا ہے اور اب اس کے سبسکرائبرز کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے۔ ریان کھلونوں کے ساتھ ساتھ کھانوں پر بھی تبصرہ کرتے ہیں۔

ریان کے والد بھی بچے کی صلاحیت سے خوش ہیں اور وہ ویڈیو بنانے کے عمل کو خاندان کے ساتھ مزید وقت گزارنے اور رشتہ مضبوط کرنے کی ایک وجہ بھی سمجھتے ہیں جب کہ ریان نے اپنے والدین کی مدد سے 2015 میں اپنے اس چینل کا آغاز کیا جب ان کی عمر صرف 4 برس تھی۔

ریان کے دلچسپ تبصروں نے کروڑوں لوگوں کو متوجہ کیا اور یہ چینل عروج پر اس وقت پہنچا جب ریان نے اس پر ایک بڑے انڈے کی سرپرائز ویڈیو ڈالی اور اسے 80 کروڑ سے زائد افراد نے دیکھا اور سراہا جب کہ بقیہ ویڈیوز کو دیکھنے والے افراد کی تعداد کروڑوں میں ہے۔ اس کے بعد ان کی سائنس پڑھانے والی والدہ نے تدریس کو خیرباد کہہ دیا اور وہ پورا وقت اب ریان کے ساتھ ویڈیوز کو دیتی ہیں۔