خبرنامہ

موصل میں داعش کے خلاف نئی کارروائیاں شروع

بغداد: (ملت+آئی این پی )عراقی فورسز نیموصل میں داعش کے خلاف نئی کارروائیاں شروع کر دیں ، کاروائی کا مقصددیوں کا مکمل خاتمہ ہے عراقی وزارت داخلہ کے مطابق فورسز نے موصل کے جنوب مشرقی علاقوں میں داعش کے خلاف نئے عسکری آپریشن شروع کر دیے ہیں۔ ان کارروائیوں کا مقصد اس شہر سے جہادیوں کا مکمل خاتمہ ہے۔ عراقی فوج نے مقامی ملیشیا گروپوں اور امریکی فضائیہ کے تعاون سے موصل میں کئی اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ اس لڑائی میں ایک لاکھ فوجی شریک ہیں۔ عراقی وزیر اعظم العبادی نے حال ہی میں کہا تھا کہ اس سال کے اختتام تک موصل کو مکمل طور پر بازیاب کرا لیا جائے گا تاہم اب انہوں نے کہا ہے کہ جہادیوں کو قطعی شکست دینے میں مزید تین ماہ لگ سکتے ہیں۔