خبرنامہ

موصل میں عراقی افواج کی پیشقدمی

موصل۔: (ملت+اے پی پی) عراق کے شمالی شہر موصل کی آزادی کی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے عراقی افواج نے مزید پیشقدمی کی ہے ۔اسکائی نیوز نے خبردی ہے کہ عراقی افواج نے ہفتے کو موصل کے جنوب میں واقع تاریخی شہر نمرود کے شمال میں تل واعی اور عمرکان علاقوں کو داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے ۔ عراقی افواج نے ان کارروائیوں کے دوران داعش کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے ۔ ادھر موصل کے مشرق میں بھی عراقی افواج نے التحریر محلے کے اطراف میں داعش پر کاری ضرب لگائی ہے ۔ موصل کے مغربی علاقے تلعفر میں بھی عراق کی عوامی رضاکار فورس نے اپنی پیشقدمی جاری رکھتے ہوئے اہم کامیابی حاصل کی ہے ۔