خبرنامہ

موصل میں عراقی فوج کی پیش قدمی جاری

بغداد (ملت + اے پی پی) عراقی فوج موصل شہر کے مغرب سے اپنی پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہے۔ عراق کے عسکری ذرائع نے بتایا کہ خراب موسم کی وجہ سے جمعرات کو علی الصبح داعش کی جانب سے ایک بڑا حملہ کیا گیا، جسے ناکام بنا دیا گیا۔ اس بیان کے مطابق کچھ حملہ آور نقل مکانی پر مبجور شہریوں کے پیچھے چھپتے ہوئے عراقی فوجی دستوں کے انتہائی قریب تک پہنچ گئے تھے۔ عراقی فوج نے موصل کو داعش کے قبضے سے آزاد کرانے کے لیے گزشتہ برس اکتوبر میں اپنی کارروائی کا آغاز کیا تھا۔ اس آپریشن میں اسے امریکا کی عسکری حمایت بھی حاصل ہے۔